January 12, 2026 9:39 PM

printer

بنگلہ دیش کے مشہور گلوکار اور عوامی لیگ کے رہنما Prolay Chaki کی حراست میں موت ہوگئی ہے۔ افراد خاندان نے لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے

بنگلہ دیش میں تجربہ کار گلوکار اور عوامی لیگ کے رہنما Prolay Chaki کی حراست میں موت ہوگئی ہے۔ ان کے کنبے والوں نے طبی نگہداشت میں لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ چاکی کو امتیاز کے خلاف طلبا تحریک سے متعلق ایک حملے کے معاملے میں دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی موت اسپتال میں دورانِ علاج فالج کے اثر اور دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی۔ ان کے کنبے کے افراد نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے جیل حکام پر ذہنی وجسمانی تشدد اور برقت طبی علاج ومعالجہ میں لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ معروف نغمہ نگاروں نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بنگلہ دیش میں زیرحراست افراد کے طبی نگہداشت پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔