ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 24, 2025 3:05 PM

printer

بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیر الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے

بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیر الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈھاکہ پولیس کی Detective برانچ DB نے انہیں آج صبح، اُن کی ڈھاکہ کی رہائش سے گرفتار کرلیا ہے۔ DB کے جوائنٹ کمشنر محمد ناصرالاسلام نے میڈیا کو اس گرفتاری کی اطلاع دی۔ تاہم انہوں نے اس گرفتاری کی وجہ یا اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ جسٹس خیرالحق نے بنگلہ دیش کے 19 ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔×