ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

August 10, 2025 9:29 AM | Bangladesh Election

printer

بنگلہ دیش کے انتخابی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کے اعلیٰ انتخابی کمشنر اے-ایم-ایم ناصر الدین نے کہا ہے کہ آئندہ 13 ویں Jatiya Sangsad یعنی قومی پارلیمنٹ کے انتخابات اگلے سال فروری کے پہلے حصے میں کرائے جائیں گے۔

چناؤ کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اعلیٰ چناؤ کمشنر نے کہا ہے کہ قومی انتخابات سے دو ماہ قبل دسمبر کے اوائل میں چناؤ کی تاریخوں کا اعلان کیا  جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن، پُر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈویژنل اور مقامی انتخابی عہدیداروں کے ساتھ سرگرم طور پر رابطہ کر رہا ہے۔ ناصر الدین نے اعتراف کیا کہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد ختم ہو گیا ہے اور یہ بھی تسلیم کیا کہ پولنگ کے عمل میں بڑی تعداد میں رائے دہندگان کی حوصلہ افزا شرکت انتخابی کمیشن کے سامنے ایک اہم چیلنج ہے۔ اعلیٰ چناؤ کمشنر نے کہا کہ پولنگ نظام پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا اور اُنہیں پولنگ مراکز تک لانا بڑا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور سبھی کے لیے قابلِ قبول انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

انتخابی کمیشن نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ووٹر فہرست کا مسودہ آج شائع کیا جائے گا۔ ضروری تصحیح کے بعد، ووٹر فہرست کا حتمی مسودہ اس ماہ کی 31 تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔