بنگلہ دیش میں، بنگلہ دیش کی ایڈیٹرس کونسل اور اخباروں کے مالکان کی ایسوشی ایشن کے ذریعے ڈھاکہ میں ایک مشترکہ احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلی پچھلے ہفتے دو سرکردہ اخباروں کے دفاتر میں تشدد اور لوٹ مار نیز محمد یونس کی قیادت والی عبوری سرکار کے ذریعے کی جانے والی کارروائی کے خلاف کی گئی۔ گذشتہ رات ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ایڈیٹرس کونسل کے صدر اور New Age کے ایڈیٹر نورالکبیر نے الزام لگایا کہ یا تو عبوری سرکار کے ایک دھڑے یا پھر سرکار نے ہی، اِس مہینے کی 18 تاریخ کی شب میں Prothom Alo اور The Daily Star نامی اخبارات کے دفاتر پر منصوبہ بند حملہ کرنے اور لوٹ مار کرنے کی اجازت دی تھی۔اسی دوران، ڈھاکہ میں اقلیتی تنظیموں کے لیڈروں نے انسانی چین تشکیل دی اور عبوری سرکار پر الزام لگایا کہ وہ مذہبی اور نسلی اقلیتوں کو نشانہ بناکر کئے جانے والے تشدد، ہلاکتوں اور ظلم وستم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے کپڑے کا کام کرنے والے ایک ہندو دیپو چندر داس کی ہلاکت کی باقاعدہ تحقیقات کرنے اور اس کیلئے ذمے دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
Site Admin | December 22, 2025 9:39 PM
بنگلہ دیش کی میڈیا کی تنظیموں نے دو سرکردہ اخباروں کے دفاتر میں تشدد اور توڑ پھوڑ اور اُس کے بعد سرکار کی کارروائی کرنے میں ناکامی کے خلاف احتجاج میں، ڈھاکہ میں ریلی کی ہے