بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں محمد یونس کی زیرِ قیادت عبوری سرکار غیر مسلموں کے خلاف ایسی ظلم و زیادتیاں کر رہی ہے، جنھیں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ کَل کرسمس کے موقع پر اپنے بیان میں شیخ حسینہ نے کہا کہ موجودہ حکمراں گروپ، جس نے غیر قانونی طریقے سے اقتدار پر قبضہ کیا ہے، مذہبی اقلیتوں کو جلاکر موت کے گھاٹ اتارنے جیسی وحشیانہ اور خوفناک نظیر قائم کر رہا ہے، جو بظاہر گذشتہ ہفتے بنگلہ دیش میں ایک ہندو شخص کی lynching کی طرف اشارہ تھا۔
شیخ حسینہ نے یونس سرکار پر اپنے عقیدے کے مطابق عمل کرنے کے سبھی مذہبوں اور برادریوں کے لوگوں کی آزادی میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا۔
پچھلے سال اگست میں حسینہ سرکار کو بے دخل کیے جانے کے بعد سے ملک میں اقلیتی فرقوں کے خلاف کئی واقعات سے بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ پچھلے ہفتے میمن سنگھ سٹی میں ایک 25 سالہ ہندو کارکن لوگوں کے ایک ہحوم کی lynching کا شکار ہوا تھا۔x