بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اپنے 2011 کے فیصلے کو ردّ کرتے ہوئے، قومی انتخابات کرانے کیلئے غیرجماعتی نگراں سرکار کا نظام بحال کردیا ہے۔ 2011 کے فیصلے میں اِس بندوبست کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ فیصلے کے مطابق نگراں سرکار کا نظام 13ویں قومی انتخابات کے بعد نافذ ہوگا، جو موجودہ عبوری سرکار کے تحت کرائے جائیں گے۔
بحال کئے گئے نظام کا اطلاق 14ویں پارلیمانی انتخابات سے ہوگا۔ چیف جسٹس سید رفعت احمد کی سربراہی میں اپیلوں سے متعلق ڈویژن کی سات ارکان پر مشتمل بینچ نے آج صبح اِس متفقہ فیصلے کا اعلان کیا۔ مذکورہ فیصلے کی رو سے 1996 میں لائی گئی 13ویں آئینی ترمیم کو پھر سے فعال بنایا گیا ہے، جس کا مقصد ایک غیرجانبدار عبوری انتظامیہ کے تحت آزادانہ، منصفانہ اور معتبر چناؤ کو یقینی بنایا ہے۔