December 30, 2025 9:49 PM

printer

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور BNP کی صدر بیگم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ کل ڈھاکہ میں ادا کی جائے گی۔ اُنہیں ان کے شوہر اور سابق صدر ضیاء الرحمن کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور BNP کی صدر بیگم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ کل ڈھاکہ میں ادا کی جائے گی۔ اُنہیں ان کے شوہر اور سابق صدر ضیاء الرحمن کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ اُن کا آج صبح ڈھاکہ میں انتقال ہوگیا۔ وہ 80 برس کی تھیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی، BNP نے کہا کہ خالدہ ضیاء نے ایک پرائیویٹ اسپتال میں طبی علاج کے دوران آخری سانس لی۔بنگلہ دیش نے تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائے گی اور اس دن سرکاری تعطیل رہے گی۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کَل بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدر بیگم خالدہ ضیاء کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے ڈھاکہ جائیں گے۔ ڈاکٹر جئے شنکر، بیگم خالدہ ضیاء کی آخری رسومات میں حکومت اور بھارت کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔
دو مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہیں خالدہ ضیاء، کئی دہائیوں تک بنگلہ دیش کی سیاست کی ممتاز ترین شخصیت میں سے ایک تھیں اور کئی برسوں تک انہوں نے BNP کے صدر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر بنگلہ دیش کی ترقی اور ہند-بنگلہ دیش تعلقات کے سلسلے میں ان کی اہم ترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔