بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور BNP کی صدرنشیں خالدہ ضیاء کا آج صبح ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 80 برس کی تھیں۔ یہ اطلاع BNP نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر دی ہے۔ BNP کے میڈیا سیل نے کہا ہے کہ خالدہ ضیاء کا انتقال ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران ہوا۔ خالدہ ضیاء دو مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے بنگلہ دیش کی سیاست کی نہایت اہم شخصیات میں سے ایک تھیں۔ وہ کئی سال تک BNP کی صدرنشیں رہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم اور BNP کی صدرنشیں خالدہ ضیاء کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہاکہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کے طور پر بنگلہ دیش کی ترقی کے ساتھ ساتھ بھارت- بنگلہ دیش تعلقات میں، اُن کے گراں قدر تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔