بنگلہ دیش میں آج ڈھاکہ میں سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئر پرسن بیگم خالدہ ضیاء کی تدفین میں شامل ہونے کیلئے ہزاروں افراد مانک میاں ایوینو میں جمع ہوئے۔ بیگم خالدہ ضیاء کی آخری رسومات، پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سمیت نیپال، سری لنکا، پاکستان اور دیگر جنوب اور جنوب-مشرقی ایشیائی ممالک کے غیر ملکی معززین بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا کل طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ x
Site Admin | December 31, 2025 10:25 PM
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء کو ڈھاکہ میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا