بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو لاقانونیت، عدم تحفظ اور اقلیتوں پر ظلم وجبر کے ساتھ ساتھ ہجوم کے تشدد اور ملک گیر سطح پر پھیلتی انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ نئی دلّی میں کَل شام میڈیا بریفنگ سے آڈیو پیغام کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے محترمہ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش فی الوقت ایک کھائی کے کنارے پر کھڑا ہے اور تاریخ کے انتہائی خطرناک ابواب سے گزررہا ہے۔ انہوں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے جمہوریت کی بحالی، لاقانونیت اور تشدد کے خاتمے، شہری انتظامیہ کو کام کرنے کی اجازت دینے، مذہبی اقلیتی گروپوں، لڑکیوں اور سماج کے سب سے کمزور طبقات کی حفاظت کو یقینی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ محترمہ حسینہ نے بنگلہ دیش عوامی لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو دبانے کیلئے سیاسی مقاصد سے کارفرما کارروائیوں کا خاتمہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے گزشتہ سال پیش آئے واقعات کی نئی اور صحیح معنوں میں غیر جانبدارانہ جانچ کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہار نہ مانیں اور جمہوریت کی بحالی کی حمایت جاری رکھیں۔
Site Admin | January 24, 2026 3:25 PM
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو لاقانونیت، عدم تحفظ اور اقلیتوں پر ظلم وجبر کے ساتھ ساتھ ہجوم کے تشدد اور ملک گیر سطح پر پھیلتی انتہا پسندی کا سامنا ہے