بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور BNP کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کا آج صبح ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ یہ اطلاع BNP نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر دی ہے۔ BNP کے میڈیا سیل نے کہا ہے کہ خالدہ ضیا کا انتقال ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران ہوا۔ خالدہ ضیا دو مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں۔ وہ دہائیوں سے بنگلہ دیش کی سیاست کی نہایت اہم شخصیات میں سے ایک تھیں۔ وہ کئی سالوں سے BNP کی چیئر پرسن رہیں۔
سابق وزیرِ اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی BNP کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء کا آج صبح ڈھاکہ کے اِیور کیئر اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 80 برس کی تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ انتہائی نازک حالت میں لائف سپورٹ پر تھیں۔ وہ ایک مہینے سے زیادہ کے عرصے سے اس نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں انہیں دل اور پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے شدید انفیکشنز سمیت دیگر پیچیدگیوں کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ دو مرتبہ وزیرِ اعظم رہنے والی خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ کی بااثر ترین شخصیات میں شمار ہوتی تھیں۔ انہوں نے دہائیوں تک BNP کی قیادت کی۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی ملک کی سیاست کے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے۔