بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی BNP کے سکریٹری جنرل مرزا فخرل نے آج کہا ہے کہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کی ناکامی کے سبب ملک میں امن وقانون کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انتخابات کیلئے سازگار ماحول قائم کرنے میں ایک موثر رول ادا کرے۔ ڈھاکہ میں ایک پریس بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ ملک تبدیلی کے ایک مرحلے سے گزر رہا ہے لیکن کچھ لوگوں کی جانب سے خطرناک سازشیں اِس عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایسی سازشوں کی وجہ سے سیاسی کارکن عثمان ہادی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔
Site Admin | December 23, 2025 9:37 PM
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی BNP کے سکریٹری جنرل مرزا فخرل نے آج کہا ہے کہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کی ناکامی کے سبب ملک میں امن وقانون کی صورتحال خراب ہوئی ہے