May 18, 2025 3:51 PM

printer

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے لیڈر صلاح الدین احمد نے غیرملکی باشندے کو، بنگلہ دیش کی قومی سلامتی کا مشیر مقرر کئے جانے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی BNP کے لیڈر صلاح الدین احمد نے عبوری حکومت کے اعلیٰ صلاح کار پروفیسر محمد یونس کی ایک غیرملکی باشندے کو، بنگلہ دیش کی قومی سلامتی کا مشیر مقرر کئے جانے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ جناب احمد نے سوال کیا کہ بنگلہ دیش کی فوج کس طرح ایک غیرملکی شہری کو سکیورٹی سے متعلق رپورٹیں پیش کرسکتی ہے۔ انہوں نے عبوری حکومت پر بھی الزام لگایا کہ وہ روہنگیا افراد کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک راہداری کے بہانے، بنگلہ دیش کو ایک میدان جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔