December 25, 2025 2:42 PM

printer

بنگلہ دیش نشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمن آج ڈھاکہ واپس پہنچے اور اِس طرح 17 سال سے جاری اُن کی جلاوطنی ختم ہوگئی۔

بنگلہ دیش نشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمن آج ڈھاکہ واپس پہنچے اور اِس طرح 17 سال سے جاری اُن کی جلاوطنی ختم ہوگئی۔ BNP کے حامی اور پارٹی کے سرگرم کارکنوں نے واپسی پر جناب رحمن کا خیرمقدم کیا۔ ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس میں BNP کی قائمہ کمیٹی کے ممبر صلاح الدین احمد نے جناب رحمن کے ڈھاکہ پہنچنے سے پہلے کہا تھا کہ وہ پارٹی حامیوں کے سامنے ایک مختصر تقریر کریں گے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ طارق رحمن رجسٹرڈ ووٹر بننے کیلئے ضروری کارروائی مکمل کریں گے۔ وہ بنگلہ دیش میں انتخابات کے موقع پر ڈھاکہ واپس پہنچے ہیں۔ اِس سے پہلے انتخابی کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات اگلے سال 12 فروری کو ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔