ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 9, 2025 3:12 PM

printer

بنگلہ دیش میں کل رات ڈھاکہ کے فارم گیٹ میں ہولی کراس کالج اور ہولی روزری گرجاگھر کے سامنے دیسی ساخت کے بم کے سلسلے وار دھماکے ہوئے۔

بنگلہ دیش میں کل رات ڈھاکہ کے فارم گیٹ میں ہولی کراس کالج اور ہولی روزری گرجاگھر کے سامنے دیسی ساخت کے بم کے سلسلے وار دھماکے ہوئے۔ The Daily Sun کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے رات تقریباً سوا دَس بجے ہوئے، جس سے بڑے پیمانے پر افراتفری پھیل گئی، لیکن اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق اچانک کئی دھماکے سنے گئے اور کالج کے داخلے کے مقام کے نزدیک دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا، اس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے دو نامعلوم افراد کو موقع سے فرار ہونے سے پہلے دیسی ساخت کے بم پھینکتے ہوئے دیکھا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور قصورواروں کی شناخت کیلئے تحقیقات جاری ہے۔×