بنگلہ دیش کے Naogaon میں متھن سرکار نامی ایک نوجوان کی نہر میں کودنے کے بعد اُس وقت موت ہوگئی، جب رقم چھیننے کے الزامات میں کچھ مقامی لوگوں نے اُس کا پیچھا کیا۔ اِس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر کو Mahadebpur اُپ ضلع کے Hatchakgouri بازار علاقے میں پیش آیا۔ متھن سرکار کی لاش منگل کی سہ پہر کو Chakgouri بازار کے نزدیک ایک نہر سے برآمد ہوئی۔ اُس پر چوری کرنے کا شک تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اُس کا پیچھا کیا اور وہ مقامی لوگوں سے بچنے کیلئے نہر میں کود پڑا۔
Site Admin | January 7, 2026 2:48 PM
بنگلہ دیش میں چوری کے شبہ میں ایک اور ہندو شخص کی موت ہوگئی ہے