January 9, 2025 3:01 PM

printer

بنگلہ دیش میں چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب  ایک ایمبولنس میں رکھا گیس سلینڈر بس کے ساتھ تصادم کے بعد پھٹ پڑا

بنگلہ دیش میں چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے، جب  ایک ایمبولنس میں رکھا گیس سلینڈر بس کے ساتھ تصادم کے بعد پھٹ پڑا۔ ڈھاکہ- اَریچا شاہراہ پر Savar میں پیش آئے اس حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کی زَد میں دو بسیں بھی آگئیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ Savar فائر سروس نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ اس حادثے کے بعد ڈھاکہ- اَریچا شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا۔×