بنگلہ دیش میں مشیر اعلیٰ محمد یونس کے خصوصی معاون خدا بخش چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدر نے اُن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ مشیر اعلیٰ کے میڈیا شعبے نے اس کی تصدیق کی ہے لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خدا بخش چودھری کو گزشتہ سال 10 نومبر کو اِس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ امن وقانون کی صورتحال سے نمٹنے کے سرکار کے طریقہئ کار پر بڑھتی ہوئی نکتہ چینی کے تناظر میں اُن کا یہ استعفیٰ سامنے آیا ہے۔ سرگرم کارکن شریف عثمان بن ہادی کی ہلاکت اور مبینہ توہین مذہب کے معاملے پر ہندو نوجوان Dipu چندر داس کو لوگوں کے ہجوم کے ذریعہ ہلاک کئے جانے کے تناظر میں شہریوں کے گروپ جوابدہی طے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔×
Site Admin | December 25, 2025 2:52 PM
بنگلہ دیش میں مشیر اعلیٰ محمد یونس کے خصوصی معاون خدا بخش چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔