July 13, 2025 9:43 PM

printer

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت نے فوج، بحریہ اور فضائیہ میں، کمیشنڈ افسران کے، مجسٹریٹ کی حیثیت والے اختیارات کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی ہے

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت نے فوج، بحریہ اور فضائیہ میں، کمیشنڈ افسران کے، مجسٹریٹ کی حیثیت والے اختیارات کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی ہے۔ یہ توسیع مزید 60 دن کیلئے کَل سے کی گئی ہے۔ سرکاری انتظامیہ کی وزارت نے آج اِس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔عبوری حکومت نے کمیشنڈ فوجی افسران کو، مجسٹریٹ کی حیثیت والے اختیارات، پچھلے سال 17 ستمبر کو تفویض کئے تھے۔ اختیارات کی مدت 60 دن تھی، جس کا مقصد نظم وضبط کی صورتحال کو بہتر بنانا تھا۔ یونائیٹڈ نیوز آف بنگلہ دیش نے بتایا ہے کہ بعد میں اِس سال 12 جنوری، 13 مارچ اور 13 مئی کو بھی اِس مدت میں اضافہ کیا گیا تھا۔