ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 3:37 PM

printer

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور اُن کے کنبے کے 10 افراد، 26 فروری کو ہونے والے تیرہویں قومی پالیمانی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرسکیں گے

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور اُن کے کنبے کے 10 افراد، 26 فروری کو ہونے والے تیرہویں قومی پالیمانی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرسکیں گے، کیونکہ اُن کے قومی شناختی کارڈ لاک کردیئے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے انتخابی کمیشن کے سینئر سکریٹری اختر احمد نے بدھ کے روز ڈھاکہ میں کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں کہا کہ جن کے قومی شناختی کارڈ لاک کردیئے گئے ہیں وہ ملک سے باہر ووٹنگ کیلئے رجسٹر نہیں کرسکتے۔ اس میں ملک سے باہر رہ رہے بنگلہ دیشیوں کیلئے متعارف کی گئی ڈاک سے ووٹ دینے کیلئے نئی سہولت بھی شامل ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حالانکہ بیرون ملک رہ رہے افراد پہلی مرتبہ استعمال کرتے ہوئے ڈاک کے ذریعہ ووٹ دے سکتے ہیں، لیکن اس کی خاطر رجسٹر کرنے کیلئے ایک جائز اور اَن لاکڈ NID لازمی ہے۔ اگر کسی شخص کا NID لاک ہے، تو وہ آن لائن رجسٹریشن مکمل نہیں کرسکتا اور بیرون ملک سے ووٹ نہیں دے پائے گا۔×