بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی، BNP کے کارگزار چیئرمین طارق رحمن نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے شمولیت پر مبنی سماج کے ویژن کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک مسلمانوں، ہندوؤں، بودھوں اور عیسائیوں سمیت سبھی مذاہب کے ماننے والوں کا ہے۔ 17 سال بعد وطن واپسی پر پارٹی حامیوں سے اپنے پہلے خطاب میں رحمن نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا ہے، جب پچھلے سال اگست میں عبوری حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بنگلہ دیش میں اقلیتوں، خاص طور سے ہندوؤں کے خلاف متعدد واقعات کی وجہ سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔ رحمن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی تعمیر میں حصہ لیں۔
Site Admin | December 26, 2025 2:31 PM
بنگلہ دیش میں برسراقتدار BNP کے چیئرمین طارق رحمان نے ملک میں امن قائم کرنے اور سب کی شمولیت والے سماج کی تعمیر کیلئے آواز اٹھائی ہے