بنگلہ دیش میں بدھ کے روز طلبا نے Rajshahi میں ریلوے لائن بند کردی۔ یہ طلباء ڈھاکہ یونیورسٹی اور اقتدار میں ڈھاکہ کے مرکزی تسلط کو ختم کرنے، تمام شعبوں میں تقرریوں اور لامرکزیت کا مطالبہ کر رہے تھے۔
میڈیا کی خبروں کے مطابق مظاہرین نے ایڈوائزری کونسل کی تقرریوں سے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC ڈھاکہ اور ڈھاکہ یونیورسٹی تک ہر جگہ کے غلبے کی شکایت کی ہے۔ ڈھاکہ میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء نے بھی کمیٹی کی نوتشکیل طلباء تنظیموں میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مناسب نمائندگی کا مطالبہ کیا۔
دریاؤں سے متعلق بھارت-بنگلہ دیش مشترکہ کمیشن کی 86 ویں میٹنگ آج صبح کولکاتا میں شروع ہوئی۔ اِس میٹنگ میں بھارت اور بنگلہ دیش میں بہنے والی ندیوں کے امور سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ دونوں ملکوں کی سکریٹری سطح کی میٹنگ کے بعد اِس سلسلے میں دونوں ملکوں کے نمائندوں پر مشتمل چھ رکنی تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ تکنیکی کمیٹی اگلے تین مہینے کے دوران اِس معاہدے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ اِس کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی دریاؤں سے متعلق مشترکہ کمیشن کی میٹنگ میں تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1996 میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گنگا آبی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ 30 سال پرانا معاہدہ، اگلے برس ختم ہو رہا ہے۔
اِس میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے بنگلہ دیش کا گیارہ رکنی وفد کولکاتہ آیا ہے۔ بنگلہ دیشی وفد نے بتایا ہے کہ میٹنگ کے ایجنڈے میں کُل 11 معاملات شامل ہیں۔
Site Admin | March 6, 2025 9:46 PM
بنگلہ دیش میں بدھ کے روز طلبا نے Rajshahi میں ریلوے لائن بند کردی