بنگلہ دیش میں اگلے سال 12 فروری کو پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں، لہٰذا اقلیتوں کی حفاظت، پارٹی وابستگی اور کمزور سیاسی اتحاد کے معاملات، انتخابات سے پہلے کے ماحول پر لگاتار اثر انداز ہو رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کی ’ہندو بودھ عیسائی اتحاد کونسل‘ نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشوروں میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور حفاطت کا معاملہ واضح طور پر حل کریں۔ ڈھاکہ میں ایک مباحثے کے دوران، کونسل نے پچھلے 11 مہینے کے دوران، اقلیتوں پر مبینہ حملوں کے دو ہزار 673 واقعات اور 90 اموات کا ذکر کیا۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے لیڈر طارق رحمان کی واپسی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔