November 17, 2025 3:02 PM

printer

بنگلہ دیش میں، جرائم سے متعلق بین الاقوامی ٹرائبونل، آج سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گا

بنگلہ دیش میں، جرائم سے متعلق بین الاقوامی ٹرائبونل، آج سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور اُن کے دو قریبی ساتھیوں سے متعلق انسانیت کے خلاف جرائم کے انتہائی اہم کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گا۔

جسٹس محمد غلام مرتضےٰ مزومدار کی سربراہی والے تین ججوں کے ایک پینل نے فیصلے کی تاریخ کی تصدیق کردی ہے، جبکہ اِس دوران پورے ڈھاکہ میں سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش، سریع الحرکت بٹالین اور فوج کی اضافی فورسز کو ٹرائبونل کے مقام کے آس پاس کے علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ الزامات گزشتہ سال جولائی اور اگست میں ہونے والی طلبا کی قیادت والی تحریک سے وابستہ ہیں، جس کے دوران استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ اُس وقت کی عوامی لیگ حکومت نے مظاہرین کے خلاف پُر تشدد کارروائی کی تھی۔

ڈھاکہ کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ فیصلے کے بعد ممکنہ پرتشدد واقعات کے خدشات کے پیش نظر، ڈھاکہ کے علاوہ گوپال گنج، مداری پور اور فریدپور میں بھی سکیورٹی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔