بنگلہ دیش میں، جرائم سے متعلق بین الاقوامی ٹرائبیونل کل، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور اُن کے دو قریبی ساتھیوں کے کیس میں، فیصلہ سنائے گا۔ یہ کیس انسانیت کے خلاف جرائم کا ہے۔ اِس سلسلے میں اعلان، ڈھاکہ میں سخت حفاظتی بندوبست کے دوران کیا گیا۔ ٹرائبیونل کے اطراف بارڈر گارڈ بنگلہ دیش، تیزی سے کارروائی کرنے والی بٹالئن اور فوج کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔اِس کیس میں الزامات، پچھلے سال جولائی اور اگست میں طلبہ کی قیادت والی شورش کے دوران عائد کیے گئے تھے۔ شورش کے دوران سرکاری وکیلوں نے الزام لگایا تھا کہ عوامی لیگ کی اُس وقت کی حکومت نے مظاہرین کو کچلنے کی کوشش کی۔حسینہ کے علاوہ، ٹرائبیونل، سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خاں کمال اور پولیس کے سابق سربراہ چودھری عبد اللہ المامون پر بھی مقدمہ چلا رہا ہے، جو سرکاری گواہ بن گئے ہیں۔ حسینہ اور کمال، ملک میں بے چینی کے دوران فرار ہوگئے تھے اور یہ مقدمہ اُن کی غیر موجودگی میں چلایا جا رہا ہے۔ فی الحال المامون حراست میں ہیں اور بتایا گیا ہے کہ انہوں نے تفصیلی بیان دیا ہے کہ کس طرح اعلیٰ افسران کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
Site Admin | November 16, 2025 9:42 PM
بنگلہ دیش میں، جرائم سے متعلق بین الاقوامی ٹرائبیونل کل، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور اُن کے دو قریبی ساتھیوں کے کیس میں، فیصلہ سنائے گا