بنگلہ دیش کی فضائی فوج کا ایک تربیتی ہوائی جہاز، آج دوپہر راجدھانی ڈھاکہ کے Uttaraعلاقے میں کالج کی ایک عمارت پر گِر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 170 دیگر زخمی ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی فوج اور فائر سروس کے محکمے نے بچائو کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دفاع کی وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ چین میں تیار کیا گیا F7 BGI طیارہ اڑنے کے فوراً بعد Milestone کالج کی ایک عمارت پر گِر کر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے بعد بعد بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک رلیشن کی جانب سے دی گئی تازہ معلومات کے مطابق بنگلہ دیش فضائیہ کا طیارہ ڈھاکہ کے Uttara علاقے میں حادثے کا شکار ہوا جس میں پائلٹ سمیت کم از کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں 171 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا F-7، چین کے Chengdu کا جدید ماڈل ہے جسے سوویت Mig-21 کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈھاکہ میں طیارے کے دردناک حادثے میں جانوں کے اتلاف پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ یگانگت کے اظہار میں بھارت اُس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔