بنگلہ دیش حکام نے، 34 بھارتی ماہی گیروں کو اُن کی دو بھارتی ماہی گیری کشتیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی مونگلا کے قریب بین الاقوامی بحری حدود مبینہ طور پر پار کرنے اور بنگلہ دیشی آبی حدود میں ماہی گیری کرنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، بنگلہ دیش میں واقع بھارتی ہائی کمیشن نے، سفارتی چینل سے اس معاملے کو بنگلہ دیشی حکام کے سامنے اُٹھایا تاکہ فوری طور پر قونصلر رسائی فراہم کی جا سکے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس معاملے کو لگاتار اُٹھایا جا رہا ہے تاکہ سبھی ماہی گیروں کی اُن کی کشتیوں کے ساتھ بحفاظت اور جلد واپسی ممکن ہو سکے۔×
Site Admin | July 19, 2025 9:43 AM | MEA Indian Fishermen
بنگلہ دیش حکام نے، 34 بھارتی ماہی گیروں کو اُن کی دو بھارتی ماہی گیری کشتیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔
