بنگلہ دیش اقلیتوں کی، انسانی حقوق کانگریس HRCBM نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں، اِس سال جون سے دسمبر کے درمیان، ہندو اقلیتوں کے خلاف توہینِ مذہب کے الزامات سے متعلق کم سے کم 71 واقعات کی اطلاع دی گئی۔
HRCBM نے 30سے زیادہ ضلعوں کے Cases کا ذکر کیا ہے جن میں چاند پور، چٹّو گرام، دیناج پور، لال مُنِر ہاٹ، سُنم گنج، کُھلنا، کومِلا، غازی پور، Tangail اور سِلہَٹ شامل ہیں۔
انسانی حقوق کی اِس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اِن 71 واقعات میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاریاں اور FIRs، ہجوم کے ہاتھوں پیٹا جانا، ہندو برادری کے گھروں کی توڑ پھوڑ، تعلیمی اداروں سے معطل کیا جانا اور نکال دیا جانا نیز ہجوم کے ہاتھوں کیے گئے حملوں کی وجہ سے اموات شامل ہیں۔
HRCBM نے بتایا کہ اِن بار بار اور ایک ہی طرح کے Cases سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اقلیتیں، نظام کی وجہ سے کمزور ہیں، اور اِن پر مذہبی طور پر الزامات عائد کیے گئے ہیں، نہ کہ یہ الگ الگ واقعات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں توہینِ مذہب کے الزامات کی وجہ سے پولیس کارروائی، ہجومی تشدد اور سزاؤں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔x