ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 3, 2025 10:04 AM | MEA FISHERMEN

printer

بنگلہ دیش اتوار کے روز 95 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا۔ بنگلہ دیش ساحلی محافظ دستہ اِن ماہی گیروں کو بھارتی ساحلی محافظ دستے کے حوالے کرے گا۔

بنگلہ دیش اتوار کے روز 95 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا۔ بنگلہ دیش ساحلی محافظ دستہ اِن ماہی گیروں کو بھارتی ساحلی محافظ دستے کے حوالے کرے گا۔ اسی دن باہمی تبادلے اور وطن واپسی کی کارروائیوں کے تحت بھارت بھی 90 بنگلہ دیشی  ماہی گیروں کو رہا کرے گا۔ ماہی گیروں اور اُن کی کشتیوں کا باہمی تبادلہ، انسانیت اور دونوں جانب کی ماہی گیر برادریوں کے  گزربسر سے متعلق تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا گیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں متعدد بھارتی ماہی گیروں کو بنگلہ دیش حکام کی جانب سے مبینہ طور پر بین الاقوامی بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے اور بنگلہ دیشی سمندر میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ وہیں، کئی بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بھی بھارتی حکام نے اسی طرح کی صورتحال میں حراست میں لیا۔ وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت، اپنے ماہی گیروں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو اولین ترجیح دیتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔