بنگلورو میں شہر کے مختلف حصوں میں رات بھر کی موسلادھار بارش کہ وجہ سے وائٹ فیلڈ میں 35 سالہ ایک خاتون کی، اُس پر دیوار گرنے سے موت ہوگئی۔ Kengeri میں تقریباً 100 گھروں میں پانی بھر گیا اور پانی کو نکالنے کیلئے پمپ سیٹوں کا استعمال کیا گیا۔ شہر میں رات بھر ہوئی بارش کی وجہ سے Koramangala، اندرا نگر، سِلک بورڈ جنکشن، سری سائی Layout، Rainbow Drive Layout میں سڑکوں اور گھروں میں پانی بھر گیا۔ شہر میں 66 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سڑکوں پر کھڑی ہوئی بہت سی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے ، جو بنگلورو کے انچارج بھی ہیں، میونسپل کارپوریشن کے حکام سے امدادی کارروائیاں انجام دینے کیلئے کہا ہے۔
میونسپل کارپوریشن نے ٹریکٹروں ، JCBs ، پمپ سیٹوں اور NDRF کی ٹیموں کے ساتھ آگ بجھانے والے اہلکاروں کو روانہ کیا ہے تاکہ مہادیو پورا میں بارش کا پانی بھر جانے کے سبب لوگوں کو خوراک اور پینے کا پانی فراہم کیا جاسکے۔ یہ ٹیمیں شہر کے پانی بھرے ہوئے علاقوں میں گرے ہوئے پیڑوں کو بھی ہٹا رہی ہیں۔
Site Admin | May 19, 2025 9:44 PM
بنگلورو میں شہر کے مختلف حصوں میں رات بھر کی موسلادھار بارش کہ وجہ سے وائٹ فیلڈ میں 35 سالہ ایک خاتون کی، اُس پر دیوار گرنے سے موت ہوگئی