بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے آج JD(S) کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ Prajwal Revanna کو آبرو ریزی کے ایک مقدمے میں سزا سنائی ہے۔ یہ اُن کے خلاف Hassan ضلعے میں درج کرائے گئے چار معاملوں میں سے ایک ہے۔ ایڈیشنل سٹی سول اور سیشن جج سنتوش گجانن بھٹ نے Revanna کو آبرو ریزی، جنسی استحصال اور مجرمانہ دھمکی دینے کا قصوروار پایا۔ توقع ہے کہ سزا کَل سنائی جائے گی۔ متاثرہ خاتون، Revanna خاندان کے فارم ہائوس پر ایک ملازمہ تھی۔ انھوں نے الزام لگایا تھا کہ 2021 میں کووڈ-19 لاک ڈائون کے شروع ہونے کے دوران، Revanna نے بار بار اُن کی آبرو ریزی کی اور اِس نازیبا حرکت کی فلم بندی کی۔ Revanna تیس مئی کو SIT کے ذریعے اپنی گرفتاری کے بعد سے عدالتی تحویل میں ہے۔Revanna، جے ڈی ایس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوی گوڑا کے پوتے ہیں۔
Site Admin | August 1, 2025 9:53 PM
بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے آج JD(S) کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ Prajwal Revanna کو آبرو ریزی کے ایک مقدمے میں سزا سنائی ہے