بندر گاہوں، جہازرانی اور آبی گذر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ہے کہ بھارت کا بحری شعبہ، قابلِ ذکر توانائی کے ساتھ وسعت پارہا ہے۔
”انڈیا میری ٹائم ویک 2025“ کے لیے بنیادی پہل ”سفارتکاروں کی گول میز“ سے کَل نئی دلّی میں خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ حکومت صرف ملک کی نمو کے لیے ہی نہیں بلکہ عالمی ترقی اور سپلائی چین لچک کے لیے صلاحیت کی تعمیر کر رہی ہے۔