July 25, 2025 3:01 PM

printer

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ بھارتی بندرگاہوں میں جہازوں سے مال اتارنے اور واپس روانہ ہونے میں لگنے والے اوسط وقت میں کافی بہتری آئی ہے

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بحری مالیاتی سربراہ کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بندرگاہوں میں جہازوں سے مال اتارنے اور واپس روانہ ہونے میں لگنے والے اوسط وقت میں کافی بہتری آئی ہے۔ اب چار دن کی جگہ ایک دن کا وقت لگتا ہے۔ اس طرح اس میں کئی ترقی یافتہ ملکوں کو چھوڑ دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بڑی بندرگاہوں میں کنٹینر کی صلاحیت میں بھی 70 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ساحلی اور اندرونِ ملک آبی گزر گاہوں کے ذریعے بار برداری میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ جناب سونووال نے مزید کہا کہ بندرگاہوں کی صلاحیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجارتی جہاز رانی بل اور ساحلی جہاز رانی بل لائے جارہے ہیں۔
اس دوران پارلیمنٹ نے بار برداری بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا مقصد جہاز رانی سے متعلق دستاویزات کے قانونی ڈھانچے کو آسان بنانا ہے۔