بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج وشاکھا پٹنم میں بندرگاہوں سے متعلق دو روزہ Bimstec کانکلیو کا آغاز کیا، جس میں خلیج بنگال کے اطراف آباد ملکوں کے درمیان علاقائی بحری رابطوں اور اشتراک میں اضافے کے اپنے عہد پر غور خوض کیا جائے گا۔ اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ بھارت کی پڑوسی پہلے پالیسی اس کے علاقائی بحری شعبے میں تعاون کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبی نقل و حمل کے ذریعے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ’ہریت ساگر‘ اور ’گرین پورٹس‘ جیسے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک کی بندرگاہوں سے ساز وسامان سے متعلق خدمات میں گزشتہ دہائی کے دوران 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
S-B Sarbanand Sonowal
بندرگاہوں سے متعلق دو روزہ BIMSTEC کانکلیو وشاکھاپٹنم پورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے، جس کا موضوع ہے ’بحری معیشت، اختراع اور پائیدار شراکت داری‘۔اس کانفرنس میں BIMSTEC کے رکن ممالک بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈکی وزارتوں کے نمائندے اور بندرگاہوں کے عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔x