ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

February 27, 2025 9:42 AM | Mumbai - Sonowal

printer

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال آج ممبئی میں ایک اعلیٰ سطحی صنعتی مشاورتی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال آج ممبئی میں ایک اعلیٰ سطحی صنعتی مشاورتی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں صنعتی رہنماء، حکومتی عہدیداران اور متعلقہ فریق، مرکزی بجٹ 2025 میں بحری شعبے سے متعلق کیے گئے اہم اعلانات اور بھارت کی بحری ترقی پر اس کے اثرات کے بارے میں تبادلہئ خیال کریں گے۔

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری سمیت وزارت کے سینئر عہدیداران، بندرگاہوں کے حکام، ذیلی تنظیمیں، اہم بحری ملکوں کے Consulate جنرلس، بحری تنظیمیں اور اہم بحری صنعت کے سرکردہ افراد، سمندر سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری، کام کاج کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور بحری شعبے میں پائیداری کو فروغ دینے کے امور پر بات چیت کریں گے۔×