بلوچ قوم پرست رہنماؤں نے یہ کہتے ہوئے پاکستان سے آزادی کا اعلان کردیاہے کہ خطے میں دہائیوں سے تشدد جاری تشدد ہے اور جبراََ گمشدگیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے سبھی پلیٹ فارمس پر ’بلوچستان جمہوریہ‘ کے نام کے تحت آزاد بلوچ ریاست بلوچستان کے مجوزہ قومی پرچم اور نقشوں کی تصاویر چھائی رہیں۔سرکردہ بلوچ کارکن اور ادیب میریار بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبضے والے بلوچستان میں عوام آزاد ریاست کے مطالبے کو لے کر سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور انہوں نے ’بلوچستان، پاکستان نہیں ہے‘ کا اعلان کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کردیئے ہیں۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب میر نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ’آزاد جمہوریہ بلوچستان‘ کو ایک خودمختار ریاست کے طورپر تسلیم کرے۔
Site Admin | May 15, 2025 9:46 PM
بلوچ قوم پرست رہنماؤں نے یہ کہتے ہوئے پاکستان سے آزادی کا اعلان کردیاہے کہ خطے میں دہائیوں سے تشدد جاری تشدد ہے اور جبراََ گمشدگیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں