December 6, 2025 2:54 PM

printer

بلوچ قومی تحریک نے مانگ کی ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر، پاکستان کو تجارت کا ترجیحی درجہ دیئے جانے پر پھر سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

بلوچ قومی تحریک نے مانگ کی ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر، پاکستان کو تجارت کا ترجیحی درجہ دیئے جانے پر پھر سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو Generalised Scheme of Preference کے تحت یہ ترجیحی درجہ حاصل ہے۔ بلوچ قومی تحریک کے چیئرمین نسیم بلوچ نے برسلز میں یوروپی پارلیمنٹ میں ایک کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی فوج نے بلوچستان میں اپنی ظلم و زیادتوں میں اور اضافہ کردیا ہے۔x