ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 5, 2025 3:07 PM

printer

بلوچ امریکی کانگریس نے بلوچستان لبریشن پارٹی BNP کے سربراہ اختر مینگل پر حالیہ جان لیوا حملے کی شدید مذمت کی ہے

بلوچ امریکی کانگریس نے بلوچستان لبریشن پارٹی BNP کے سربراہ اختر مینگل پر حالیہ جان لیوا حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلوچ امریکن کانگریس کے صدر تاراچند نے اسے بلوچ عوام کے خلاف پاکستان کی ملٹری انٹیلی جنس کی سازش قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاراچند نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پر بلوچ برادری کے خلاف جان بوجھ کر تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے اور اسے منظم نسل کشی قرار دیا ہے۔ پارٹی کے بانی سردار عطااللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں BNP ریلی کو نشانہ بنا کر شدید دھماکہ کیا گیا، جس میں 15 بلوچ کارکنان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔