بلغاریہ کے شہر Samokov میں جاری 20 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کی عالمی کشتی چیمپین شپ میں بھارت کے Sumit Malik کو 57 کلوگرام کے زمرے میں چاندی کا تمغہ ملا۔ وہ روس کے پہلوان سے آٹھ۔پانچ سے ہار گئے۔
خواتین کے زمرے میں 68 کلوگرام کے زمرے میں Srishti فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اِدھر 57 کلوگرام کے زمرے میں Tapsya نے موجودہ چیمپین جاپان کی Sowaka Uchida کو چار۔تین سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ لگاتار 14 مقابلوں میں جیت کے بعد بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں جاپان کی پہلوان کی یہ پہلی شکست ہے۔x