بلغاریہ میں 20 سال تک کے عمر کے کھلاڑیوں کی عالمی کُشتی چیمپئن شپ میں Tapsya نے بھارت کے لیے سونے کا پہلا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے خواتین کے 57 کلو گرام کے زمرے کے فائنل میں ناروے کی پہلوان کو 5-2 سے ہرا دیا۔
خواتین کے 68 کلو گرام کے زمرے میں بھارت کی Srishti کو چاندی کا تمغہ ملا۔ وہ فائنل میں جاپان کی Ray Hoshino سے سات-صفر سے ہار گئیں۔
اِدھر پریا ملِک اور Reena اپنے اپنے زمروں میں فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
مردوں کے مقابلوں میں، 57 کلو گرام کے زمرے میں Sumit Malik کو چاندی کا تمغہ ملا۔ وہ 57 کلو گرام کے زمرے میں روس کے پہلوان سے آٹھ-پانچ سے ہار گئے۔
اس عالمی کُشتی چیمپئن شپ میں بھارتی پہلوانوں نے اب تک تین تمغے جیتے ہیں۔ ان میں سونے کا ایک اور چاندی کے دو تمغے شامل ہیں۔
اسپین میں پچھلے سال کی عالمی چیمپئن شپ میں بھارت نے مجموعی طور پر 7 تمغے حاصل کیے تھے، جن میں سونے کا ایک، چاندی کا ایک اور کانسے کے 5 تمغے شامل تھے۔×