وزیرِ خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ جبکہ عالمی اداروں کو بحران کا سامنا ہے، برکس مختلف ملکوں کے درمیان تعاون اور اشتراک بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے یہ بات کَل Rio de Janeiro میں BRICS ملکوں کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے وہاں روس کے وزیرِ خزانہ Anton Siluanov سے بھی گفتگو کی اور باہمی تعاون، خاص طور پر مالی شعبے اور نیو ڈیولپمنٹ بینک سے وابستہ امور پر تبادلہئ خیال کیا۔ محترمہ نرملا سیتارمن نے چین کے وزیرِ خزانہ Lan Foan کے ساتھ بھی تبادلہئ خیال کیا۔
Site Admin | July 8, 2025 2:59 PM
برکس مختلف ملکوں کے درمیان تعاون اور اشتراک بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے:سیتارمن