برّی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے پاکستان کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اُس نے مخاصمت کی کوئی نئی کوشش کی تو اُسے جغرافیائی نقشے پر باقی رہنے یا تاریخ کا حصہ بن جانے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ راجستھان کے سری گنگا نگر کے نزدیک سرحدی گاؤں 22-MD میں فوجی چوکی پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے آج جنرل دیویدی نے یہ انتباہ دیا۔ برّی فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کی بنیادی کامیابی، پاکستان میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 9 ٹھکانوں کی تباہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بذاتِ خود اِس آپریشن کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا تھا، جس سے اِس کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔ جنرل دیویدی نے پاکستان کو سخت وارننگ کے ساتھ اپنی بات ختم کی۔
S/B: Gen Dwivedi
تقریب کے دوران برّی فوج کے سربراہ جنرل دیویدی نے آپریشن سندور کے دوران غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر تین افسران اور کئی جوانوں کو اعزاز بخشے۔ x