ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 26, 2025 3:41 PM

printer

برلن میں بھارتی سفارت خانے نے، پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کی یاد میں ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا۔

برلن میں بھارتی سفارت خانے نے، اِس ہفتے کے شروع میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کی یاد میں ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا۔ کَل منعقد کئے گئے اِس تعزیتی جلسے میں جرمنی کی وفاقی حکومت، سفارتی کور کے ممبران اور جرمنی میں مقیم بھارتی باشندوں سمیت 100 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ جرمنی میں بھارت کے سفیر اجیت گُپتے نے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اِس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو پڑھ کر سنایا۔ جناب گُپتے نے کہا کہ یہ حملہ کرنے والے جموں و کشمیر کی اُس امن و سلامتی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جو اُس نے حال کے برسوں میں، خاص طور سے سیاحت کے شعبے میں حاصل کی ہے۔ اِس سے قبل جرمنی کے چانسلر Olaf Scholz نے اِس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں