برطانیہ کے Manchester میں یہودیوں کی عبادتگاہ کے باہر چھُرا گھوپنے اور گاڑی چڑھانے کے حملے میں کم از کم 2 افراد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔ حکام نے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔
اِدھر بھارت نے Manchester میں یہودیوں کی عبادتگاہ پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں دُکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ کے عوام کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے کہ یہ وحشیانہ حرکت، عدم تشدد کے بین الاقوامی دن پر کی گئی۔×
 
									