October 9, 2025 9:45 PM

printer

برطانیہ کے وزیر اعظم Kier Stamer نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ، پیش رفت کی راہ ہموار اور روزگار کے مواقع وضع کرے گا

وزیر اعظم مودی اور اُن کے برطانیہ کے ہم منصب نے، بھارت-برطانیہ CEO فورم سے خطاب کیا۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے مطلع کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اِس وقت 56 ارب امریکی ڈالر کی تجارت ہے اور سن 2030 تک اِسے دوگنا کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں لیڈروں نے ممبئی میں کثیر جہتی مذاکرات بھی کئے جن میں ٹیکنالوجی، دفاع، مصنوعی ذہانت، پائیدار ترقی، قابل تجدید توانائی اور دیگر سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔دونوں لیڈروں کے درمیان وفد کی سطح کے مذاکرات بھی ہوئے۔بعد میں ایک مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ملک عالمی استحکام اور اقتصادی ترقی کے تئیں عہد بند ہیں۔بھارت-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے، CETA کی اہمت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع وضع کرے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو توسیع دے گا۔
برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmar نے کہا کہ بھارت اور امریکہ ایک جدید شراکت داری قائم کر رہے ہیں جس کی توجہ مستقبل پر مرکوز ہے۔بھارت-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے کو پیشرفت کا لمحہ قرار دیتے ہوئے، جناب Starmar نے کہا کہ محصولات میں کمی اور ایک دوسرے کی منڈیوں میں رسائی میں اضافہ کرکے پیشرفت کی راہ ہموار ہوگی اور روزگار کے مواقع وضع ہوں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔