ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

March 3, 2025 9:43 AM | Europe-Ukraine

printer

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے، یوکرین سے متعلق ایک کامیاب امن معاہدے کے لیے، 4 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے، یوکرین سے متعلق ایک کامیاب امن معاہدے کے لیے، 4 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ، دیگر یوروپی اتحادیوں کے ساتھ ساتھ، برّی اور فضائی سطح پر، اُس کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی حمایت کے لیے کسی بھی نئے معاہدے کو پوری حمایت حاصل ہونی چاہیے، جس میں ہر ایک ملک کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بہترین طریقے سے تعاون کرنا چاہیے۔

کل لندن سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب Starmer نے کہا کہ یوروپی رہنماؤں نے 4 بنیادی اقدامات سے اتفاق کیا ہے۔ پہلا یہ کہ جنگ کے دوران یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد جاری رکھی جائے اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے۔

دوسرے یہ کہ امن سے متعلق کسی بھی دیرپا سمجھوتے میں، یوکرین کی خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت دی جائے اور سبھی امن مذاکرات میں یوکرین کو شامل کیا جائے۔ تیسرے یہ کہ کسی بھی امن معاہدے کے تحت یوروپی رہنماء، مستقبل میں یوکرین میں روسی دراندازی کی مزاحمت کے لیے کام کریں گے۔ چوتھے یہ کہ یوکرین کے دفاع اور خطّے میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے خواہشمند ملکوں کا ایک اتحاد تشکیل دیا جائے گا۔

اس کانفرنس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ، ناٹو کے سکریٹری جنرل اور یوروپی کمیشن نیز یوروپی کونسل کے صدور نے شرکت کی۔×