برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer دو روزہ دورے پر بھارت آئیں گے۔ اُن کا اس ماہ کی 8 تاریخ سے دورہ شروع ہوگا۔ یہ وزیر اعظم Starmer کا بھارت کے لیے پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ممبئی میں 9 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کے برطانوی ہم منصب ویژن 2035 روڈ میپ کے مطابق بھارت-امریکہ جامع کلیدی شراکت داری کے تحت مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ یہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹکنالوجی اور اختراع کے علاوہ دفاع، سکیورٹی، آب و ہوا میں تبدیلی اور توانائی صحت، تعلیم، عوام سے عوام درمیان تعلقات جیسے اہم شعبوں میں ایک توجہ اور پروگراموں اور اقدامات کے 10 سالہ متعین مدّت والا روڈ میپ ہے۔
دونوں رہنماء کاروبار اور صنعتی رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے تاکہ بھارت-برطانیہ جامع معاشی اور تجارتی معاہدے کے ذریعے پیش کیے گئے مواقعے کا پتہ لگا سکیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل کی معاشی شراکت داری کے ایک اہم شعبے کے طور پر کام کرے گا۔ دونوں رہنماء علاقائی اور آپسی مفاد کے عالمی امور پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم Starmer ممبئی میں گلوبل فِنٹیک فیسٹیول میں شرکت کریں گے اور اہم خطابات بھی کریں گے۔ وہ صنعتی ماہرین پالیسی سازوں اور اختراع کاروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
توقع ہے کہ یہ دورہ ایک مضبوط شراکت داری اور آگے کا لائحہ عمل طے کرنے میں بھارت اور برطانیہ کے مشترکہ ویژن کا اعادہ کرنے کا قیمتی موقع فراہم کرے گا۔×
 
									 
		 
									 
									 
									 
									