ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 8, 2025 10:01 AM | UK PM Mumbai Visit

printer

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer، بھارت-برطانیہ جامع اہم شراکت داری کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer آج صبح ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ جناب Starmer نے 2024 میں برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، اُس وقت سے اب تک یہ اُن کا پہلا دورہ ہے۔

وہ ممبئی میں چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈّہ پہنچے۔ اُن کا استقبال مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نیز مہاراشٹر کے گورنر آچاریہ دیو ورت نے کیا۔

وہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈّے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ جناب Starmer اور وزیر اعظم نریندر مودی، ممبئی میں کَل Vision 2035 کے مختلف پہلوؤں میں، بھارت برطانیہ جامع اہم شراکت داری کے مختلف میدانوں میں کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

یہ شراکت داری ایک مخصوص اور مقررہ وقت کے 10 سالہ خاکے پر مبنی ہے، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، ٹکنالوجی اور اختراع، دفاع اور سلامتی، آب و ہوا اور توانائی، صحت، تعلیم اور عوام سے عوام کے درمیان  رشتوں جیسے بنیادی معاملات کو شامل کیا جائے گا۔×