برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اِسٹارمر نے آج کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گرین لینڈ پر اتحادیوں کے خلاف محصولات کی دھمکی پوری طرح غلط ہے اور تجارتی جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ لندن میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب اِسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ، گرین لینڈ اور ڈنمارک کے بنیادی حق کی حمایت کرتا ہے کہ وہ آرکٹک جزیرے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ، یوروپ کے اتحادیوں، ناٹو اور امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور بات چیت کا دروازہ کھلا رکھے گا۔ ہفتے کے روز جناب ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ برطانیہ سمیت آٹھ یوروپی ملکوں سے حاصل ہونے والی اشیا پر فروری سے 10 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کریں گے۔انھوں نے اِس بات کا اشارہ دیا کہ محصولات کی بات، گرین لینڈ میں یوروپی ملکوں کی طرف سے پچھلے ہفتے فوجیوں کی تعیناتی کے جواب میں ہے۔
Site Admin | January 19, 2026 9:24 PM
برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اِسٹارمر نے آج کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گرین لینڈ پر اتحادیوں کے خلاف محصولات کی دھمکی پوری طرح غلط ہے اور تجارتی جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے