برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer، جو بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہیں، انھوں نے بھارت -برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے کو یوروپی یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا ہے جس پر برطانیہ نے دستخت کیے ہیں۔
آج ممبئی میں اپنے دورے کے پہلے دِن کاروباری رہنماؤں سے اپنے خطاب میں برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان تجارتی شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے اور اِس سال کے اوائل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے برطانیہ کے دورے کے بعد اِسے مزید تقویت حاصل ہوئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ برطانیہ کی جانب سے کسی ملک میں بھیجا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا تجارتی مثن ہے۔
جولائی میں طے پانے والا آزاد تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں سالانہ 22 اعشاریہ 5 ارب پاونڈ کا اضافہ کرے گا۔×